متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر عائد جرمانوں کے خلاف 84 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

 

خلیج اردو آن لائن:

سال 2020  میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنےپر عائد ہونے والے جرمانوں کے خلاف یو اے ای کے پبلک پراسیکیوشن کو 84 ہزار 253 اپیلیں موصول ہوئیں۔ یہ درخواستیں پراسیکیوشن کی ویب سائٹ پر شکایت کے اندراج کی سروس کے ذریعے بھیجی گئی ہیں۔

پبلک پراسیکیوشن کی طرف سے تمام درخواستوں کی جانچ کی گئی اور یا تو جرمانے معاف کر دیا گئے یا پھر اپیل مسترد کر دی گئی۔

خیال رہے کہ یو اے ای میں کورونا کے خلاف بنائے گئے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر 5 سو درہم سے 50 ہزار درہم کے درمیان جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔ تاہم، رہائشی اگر سمجھتے ہیں کہ انکے اوپر ناجائز جرمانہ عائد کیا گیا ہے تو وہ اس جرمانے کوچیلنج کر سکتے ہیں۔

جرمانہ کے خلاف اپیل کرنے کا طریقہ کار درج ذیل ہے:

پبلک پراسیکیوشن کی اس سروس کو حاصل کرنے کے لیے آپ پراسیکیوشن کی درج ذیل ویب سائٹ یا موبائل ایپ کا استعمال کر سکتے ہیں:

www.pp.gov.ae.

ویب سائٹ یا ایپ پر جانے کے بعد متعلقہ شکایت کے خانے میں جائیں اور اپنی زاتی معلومات، جرمانے کی معلومات اور جرمانے کے خلاف اپیل کی وجوہات درج کریں اور اپنی اپیل جمع کروائیں۔

پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے سال 2020 کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ پبلک پراسیکیوشن نے 2 لاکھ 56 ہزار 626 ریموٹ پروسیجر کر چکی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button