متحدہ عرب امارات

کرایوں میں اضافہ ، پاکستانیوں نے عید پر گھر جانے کا ارادہ ترک کر لیا

خلیج اردو
03 مئی 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں رہائش پزیر پاکستانیوں نے عید پر اپنے گھر جانے کا منصوبہ ترک کر لیا ہے۔ ایسے میں جب کرونا وائرس کی وجہ سے فضائی پروازوں میں 5 مئی سے 20 مئی تک 80 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے ، کرایوں میں اضافہ ہوگا اور اس کی وجہ سے پاکستانیوں نے ارادہ ترک کر لیا ہے۔

خالد ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے دبئی ، شارجہ اور دیگر ایمریٹس میں رہائش پزیر پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ کرایوں میں پہلے سے 30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس نئے فیصلے سے جہاں کرایوں میں مزید اضافہ ہو گا وہاں فلائٹس کے ملنے میں بھی دشواری ہوگی۔ ان کے مطابق اسلام آباد ، لاہور اور پشاور کیلئے فی مسافر یک طرف کرایہ میں 650 سے 700 اور 950 سے 1000 درہم ہوگیا ہے۔

شارجہ کے رہائشی پاکستانی فہد زبیری کا کہنا ہے کہ میں نے پاکستان کے این سی او سی کے فیصلے کے بعد پاکستان جاکر اپنوں میں عید منانے کا فیصلہ ترک کر لیا ہے ۔ پروازوں میں کمی کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے اور ایسے میں واپسی کیلئے مجھے ٹکٹ کا انتظام کرنا مشکل ہوگا۔

فہد کے مطابق وہ پرائیویٹ سیکٹر میں نوکری کرتا ہے اور چونکہ عید کیلئے مختصر دورانیے کی رخصت ملی ہے تو ایسے میں یہ میں افورڈ نہیں کر سکتا کہ میں میرا اتنا خرچہ ہو جائے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ بین لاقوامی پروازوں کو منسوخ کیا جائے گا یا معطل کیا جائے۔

دبئی کے رہائشی زولفقار علی کا کہنا ہے کہ وہ عید پر جاکر اپنی علیل ماں کو دیکھنا چاہتا تھا لیکن ٹکٹ کا خرچہ اتنا زیادہ ہے کہ اس اچانک اضافے کی وجہ سے مجھے اپنا فیصلہ منسوخ کرنا پڑا۔میں عید پر گھر جانے کیلئے کافی پرجوش تھا لیکن پچھلے چند دنوں میں ملتان کا کرایہ میں بیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ واپسی کیلئے ٹریول ایجنٹ میری سیٹ بھی کنفرم نہیں کررہا تھا۔

ایسے میں جب کرونا وائرس کی وجہ سے این سی او سی نے بین الاقوامی پرازوں کو 20 فیصد تک محدود کیاہے ، ایمریٹس ایئرلائنز ، اتحاد ایئرلائنز ، ایئر عربیہ اور فلائی دبئی جس کے اعلی معیار کی وجہ سے ان پر صارفین کا اعتماد زیادہ ہے اور وہ ان میں سفر کو ترجیح دیتے ہیں اور ایک بڑی مقدار ان صارفین کی ہے جو اسی سے سفر کرتے ہیں لیکن پاکستانی حکام کے فیصلوں سے صارفین کو متائثر ہونا پڑ رہا ہے۔

دوسری طرف پاکستان میں کرونا سے نمٹنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے جس کے وجہ سے بڑے شہروں سے آگے پھر اپنے آبائی علاقے میں جانے پر مسائل کا سامنا ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button