متحدہ عرب امارات

سوٹرویماب : کرونا وائرس سے چند دنوں میں صحت یاب ہونے کی دوا متحدہ عرب امارات میں تجویز کی جانے لگی

خلیج اردو
15 ستمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے مریضوں کی جلد صحت یابی کیلئے اینٹی وائرل سوٹورو ویماب کا استعمال بڑھ رہا ہے۔

ابوظبہی ہیلتھ سروس کمپنی سیہا نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے اس سہولت نے لوگوں کے علاج میں کافی مدد فراہم کی ہے۔

36 سالہ اماراتی سعید الامری نے کہا ہے کہ گھر میں قرنطینہ کے دوران انہیں تیز بخار ، سر درد اور جسم میں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ اسے فوری طور پر شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی کے ایمرجنسی میں داخل کیا گیا اور سوٹورو ویماب دوائی تجویز کی گئی۔

سیہا نے بتایا کہ سعید کو چار دن کے اندر ڈسچارج کیا گیا لیکن اس کے بعد اس کی بیوی اور ماں کو کرونا وائرس کے سنگین علامات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں بھی جب اسی طرح کا علاج کرایا گیا تو وہ بھی جلد صحت یاب ہوگئے جس کی وجہ سے چار دنوں میں ڈسچارج کیا گیا۔

الامری نے متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کا کرونا وائرس کے بارے میں ان کے موئثر حکمت عملیپر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایک اور مریض اللہ وائی صالح علی املمنصوری نے کہا ہے کہ ای کی ایم سی میں سوٹرو ویماب کے استعمال سے وہ صھت یاب ہوئے۔

مے صدیق منصور کا کہنا ہے کہ وہ سوٹورو ویماب دوائی کے بعد صحت یاب ہوئی اور معمول کی زندگی گزارنے لگے۔

اس دوا کی امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ایف ڈی اے اور متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام نے کرونا کے علاجکیلئے ہنگامی استعمال کی اجازت کے تحت منظوری دی تھی۔

اگر ابتدا میں یہ دوائی دی جائے تو یہ 24 گھنٹوں سے زیادہ کیلئے اسپتال میں داخل ہونے والےمریضوں کی تعداد کو کم کرنے میں معاون ہے اور کرونا سے اموات کی تعداد کو 85 فیصد تک کم کرتا ہے ۔

چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر انور سلام نے یو اے ای کی لیڈرشپ اور محکمہ صحت کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے ہنگامی بنیادوں پر تیزی سے سوٹورو ویماب کے استعمال کی منظوری دی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button