متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے علاج سے کورونا کے مریضوں کی جلد صحتیابی کے ثبوت ملے ہیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے مریضوں کا سٹروویمب نامی نئے اینٹی وائرل ٹریٹمنٹ کے ذریعے علاج سے جلد صحتیابی کے ثبوت ملے ہیں۔

ابوظہبی ہیلتھ سروس کمپنی سیہا کا کہنا ہے کہ اس ہسپتالوں میں مریضوں کو یہ ٹریٹمنٹ متاثر کن طریقے سے فراہم کیا گیا ہے۔

36 سالہ اماراتی سعید ال امیری نے بتایا کہ گھر میں قرنطینہ کے دوران اسے شدید بخار، سر درد اور جسم میں درد محسوس ہونے لگا۔ جس کے بعد اسے فوری طور پر شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کروا دیا گیا جہاں اسے سٹروویمب دوا تجویز کی گئی۔

سیہا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیٹرویمب دوا دینے کے بعد سعید کو 4 دنوں کے اندر ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ جبکہ اس کے بعد سعید کی ماں اور بیوی کو بھی وہی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں تو انہیں بھی وہی علاج تجویز کیا گیا۔ اور انہیں بھی 4 دن کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔

اسی طرح ایک اور مریض علاوی صالح ال منصوری نے بتایا کہ "شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی میں سٹروویمب دوا کے استعمال کے بعد اس کی صحت بہتر ہوگئی”۔ جبکہ کورونا کے ایک اور مریض صدیق منصور کا کہنا تھا کہ سٹروویمب دوا لینے کے بعد وہ فوری طور پر صحت یاب ہوگیا اور معمول کی زندگی پر واپس آگیا۔

یاد رہے کہ سٹروویمب نامی دوا امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اور متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے ایمرجنسی استعمال کے لیے منظور کی گئی ہے۔ جس کے استعمال سے کورونا کے مریضوں کو ہسپتال میں داخل کرنے کی تعداد میں 85 فیصد کمی واقع ہوتی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button