متحدہ عرب امارات

 شارجہ میں نجی اسکول 11 اپریل سے کھول دیے جائیں گے، طلباء کے لیے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی قرار

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شارجہ نجی اسکولوں کے طلبا 11 اپریل سے دوبارہ اسکول واپس آ پائیں گے۔

شارجہ کی ایمرجنسی، کرائسز، اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹٰیم کےمطابق سرکاری اسکولوں میں کلاسوں کا دوبارہ سے آغاز 18 اپریل سے ہوگا۔

تاہم، اسکول آنے والے طلباء کو کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا ہوگی۔ جو کہ اسکول آںے سے پہلے 72 گھنٹوں کے دوران کروایا گیا ہو۔

مزید برآں، شارجہ کی پرائیوٹ ایجوکیشن اتھارٹٰی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ والدین چاہیں تو اپنے بچوں اسکول بھیج سکتے ہیں یا پھر گھر سے آن لائن کلاسوں کی سہولت کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اور اگر چاہیں تو دنوں آپشنز کا ایک ساتھ انتخاب کر سکتے ہیں۔

اسکولوں میں کورونا وباء کے خلاف سخت قواعد و ضوابط نافذ کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اسکول موسم بہار کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھولے جا رہے ہیں۔ اور اسکول کھلنے کے کچھ دن بعد ماہ رمضان کا آغاز ہوجائے گا۔

حکام ماہ رمضان کے دوران پہلے ہی اسکول کے اوقات کم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

پرائیوٹ ایجوکیشن اتھارٹٰی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ اسکول محٖفوظ ہیں اور امارت میں موجود اسکولوں کے 74 فیصد ملازمین کورونا ویکسین کی پہلی خوراک جبکہ 64 فیصد دونوں خوراکیں لگوا چکے ہیں۔

جبکہ شارجہ میں سرکاری اور نجی نرسریاں 28 مارچ سے دوبارہ بچوں کو لینے کا آغاز کر چکی ہیں۔ شارجہ کے نجی اور سرکاری اسکولوں میں نرسریوں تک میں سپرنگ سمیسٹر کے اختتام تک آن لائن تعلیم اجازت دے دی گئی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button