متحدہ عرب امارات

عجمان میں سپرمارکیٹوں، ریستورانوں، کیفوں اور دیگر جگہوں پر کام کرنے والے ملازمین کے لیے ہر ہفتے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی عجمان امارات میں کچھ کاروباری مراکز کے ملازمین کے لیے ہرہفتے کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دے دیا گیا۔

عجمان کی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم کا کہنا ہے کا اس فیصلے کا اطلاق 2 مارچ بروز منگل سے ہوگا۔

درج ذیل تجارتی مراکز پر کام کرنے والے ملازمین کو ہر ہفتے کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا:

  • ریستوران اور کیفوں میں کام کرنے والے ملازمین
  • سپر مارکیٹوں میں کام کرنے والے ملازمین
  • اسپورٹس ہالز میں کام کرنے والے ملازمین
  • سیلونز میں کام کرنے والے ملازمین
  • لیبر کی بھرتیاں کرنے والے دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین
  • کھانوں کی ڈلیوری کرنے والی کمپنیوں میں کام کرنے والے ملازمین
  • اور کار واش کرنے والی جگہوں پر کام کرنے والے ملازمین کو ہر ہفتے کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

تاہم، جن ملازمین نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لیں ہیں انہیں اس پابندی سے چھوٹ حاصل ہوگی۔ لیکن ان کے موبائلوں میں الحسن ایپ انسٹال ہونی چاہیے۔ مزید برآں، اس پابندی پرعمل در آمد کو یقینی بنانے کے لیے آج سے تین روز بعد انسپیکشن شروع ہو جائے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button