متحدہ عرب امارات

عجمان میں ہوٹلوں اور کیفوں کو مقررہ اوقات سے پہلے کھولنے یا دیر سے بند کرنے پر 50 ہزار درہم جرمانہ ہو سکتا ہے، وارننگ

 

خلیج اردو آن لائن:

عجمان حکام کی جانب سے کیفوں اور ریستورانوں کو کو کھولنے اور بند کرنے کے نئے اوقات کار کے اعلان کے ساتھ ہی حکام کی جانب سے انسپیکشن مہم تیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ ہوٹل، کیفے اور ریستوران ان اوقات کار پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں۔

ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق کھانے پینے کے تمام کاروباری مراکز کو رات 11 بجے بند کرنا ہوگا۔ اور ان قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 50 ہزار درہم تک کے بھاری جرمانے ہو سکتے ہیں۔

حکام کی جانب سے وارننگ دی گئی ہے کہ عجمان کے محکمہ اقتصادیات اور محکمہ پولیس کی جانب سے مشترکہ طور پر کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا اور ان قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے مراکز کو بند بھی کیا جا سکتا ہے۔

مزید برآں، ان قواعد پر عمل در آؐمد کو یقینی بنانے کے لیے پولیس پیٹرول تعینات کر دی گئی ہے اور سی سی ٹی وی کیمرے لگا دیے گئے ہیں تاکہ دکانوں میں سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جا سکے اور قواعد  و ضوابط کی خلاف ورزیوں کو پکڑا جا سکے۔

تاہم، گھروں میں ڈلیوری دینے والے کھانے کے مراکز، کیفے اور ریستورانوں کو اس پابندی سے استشنا حاصل ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button