
خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین لگائی جانے کی مہم پورے زور شور سے جاری ہے۔
اب حکام کیجانب سے ایک اور بڑا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے تحت یو اے ای کی بعض رہائشیوں کو اب گھر میں ہی ویکسین لگائے جانے سہولت فراہم کی جائے گی۔
جن افراد کو گھرمیں ہی ویکسین لگائی جائے گی ان میں بوڑھے، معذور، اور متعدی بیماریوں میں مبتلا افراد شامل ہیں۔
عربی روزنامہ التحاد نے سیہا کمپنی کے ایک اہلکار کے حوالے سے لکھا کہ ان افراد کو انکے گھروں میں ویکسین لگانے کے لیے مخصوص ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔
اس سروس کو حاصل کرنے کے لیے شہری 80050 پر کال کر سکتے ہیں۔
منگل روز متحدہ عرب امارات کے ہیلتھ سیکٹر کی ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحسنی کا بھی کہنا تھا کہ بوڑھے رہائشیوں کو انکے گھروں میں بھی ویکسین لگائی جا سکتی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ "اپنے پیارے بزرگوں کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ ہم نے انکے لیے ویکسین کی دستیابی کو ترجیح دے دی ہے”۔
انہوں بزرگ شہریوں سے درخواست کی وہ حکومت کی مدد کریں تاکہ وہ انکی حفاظت کر سکیں اور انکے پاس انکے گھر آ کر انہیں ویکسین لگا سکیں۔
یاد رہے کہ اب تک یو اے ای ویکسین کی 1 اشاریہ 39 ملین خوراکیں لگا چکا ہے۔
Source: Khaleej Times