متحدہ عرب امارات

کورونا ویکسین آپ کو کب تک کورونا سے محفوظ رکھے گی؟

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین مہم تیزی کی ساتھ جاری ہے۔ اور یو اے ای حکام اس وقت تک ملک کی 40 فیصد سے زائد آبادی کو کورونا ویکسین لگا چکے ہیں اور جلد ہی پہلی سہ ماہی میں 50 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کے حدف کو پورا کر لیں گے۔

اس وقت یو اے ای میں سائنو فارم، فائزر، آسٹرا زینیکا، اور سپوتنک فائیو ویکسین تمام رہائشیوں اور شہریوں کو بلکل مفت لگائی جا رہی ہے۔

تاہم، کورونا ویکسین سے کی افادیت سے متعلق کچھ سوالات ہیں جو اکثر اوقات پوچھے جاتے ہیں۔ ان سوالات کے جواب یو اے ای کے شعبہ صحت کی سرکاری ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحسینی نے دیے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں:

سوال: کورونا ویکسین ہمیں کورونا سے کب تک محفوظ رکھے گی؟

جواب:

ڈاکٹر فریدہ کا کہنا ہے کہ سائنوفارم کے کلینل تجربات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ یہ ویکسین کورونا کی بیماری ہونے کے امکان کو کم کرتی ہے اور بیماری کی پیچدگی میں اضافہ ہونے سے بھی روکتی ہے۔ تاہم، کوئی بھی ابھی یہ طے نہیں کر سکتا کہ یہ ویکسین ہمیں کب تک کورونا سے محفوظ رکھے گی۔ اور یہ بات کورونا کی ہی ویکسین کے لیے درست ہے۔

سوال: اس کا مطلب ہے وقت گزرنے کے ساتھ ہم کورونا کے خلاف قوقت مدافعت سے محروم ہوجائیں گے؟

جواب:

ڈاکٹر فریدہ کا کہنا ہے کہ جسم میں اینٹی باڈیز کی مقدار کچھ مہینوں میں کم ہوسکتی ہے لیکن قوت مدافعت کے نظام کے اندر کچھ ایسے خلیے یعنی سیل موجود ہیں جنہیں میموری سیل کہا جاتا ہے۔ اور یہ سیل کووڈ سے متعلق معلومات لمبے عرصے تک محفوظ رکھ سکتے ہیں اور جب دوبارہ سے انفکیشن ہو تو یہ یہ سیل قوت مدافعت کو بیماری سے لڑنے کے لیے اینٹی باڈیز تشکیل دینے میں مدد دے سکتے ہیں۔

مزید برآں، محقیقن کو پتہ چلا ہے  کہ بیماری کے بعد بھی ان خلیوں نے اپنی قسم تبدیل کی ہے اور بیماری میں پیدا ہونے والی اینٹی باڈیز سے زیادہ مؤثر اینٹی باڈیز بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ارو کچھ ٹیسٹوں سے یہ بھی پتہ چلا ہےکہ یہ اینٹی باڈیز کورونا کی نئی قسم کی شناخت کرنے کے قابل بھی ہیں۔

ڈاکٹر فریدہ نے بتایا کہ ہم متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ کورونا ویکسین کی بھی زکام کی ویکسین کی طرح ایک شیڈیول طے کیا جا سکے۔

سوال: کیا ہم ویکسین کی پہلی خوراک کے بعد ہی کورونا کے خلاف قوت مدافعت پیدا کر لیتے ہیں؟

جواب:

ڈاکٹر فریدہ کا اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ زیادہ طرح افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے کے بعد ہوا، کیونکہ انہوں نے ویکسین لگوانے بعد قوت مدافعت کی خاص مقدار پیدا ہونے سے پہلے خود کو کورونا وائرس کے سامنے ایکسپوز کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ قوت مدافعت ویکسین کی دوسرری خوراک لگوانے کے دو ہفتوں کے بعد پیدا ہونے کی توقع کی جاتی ہے۔ اورانہوں نےلوگوں کو ہدایت کی ہے وہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک ہر حال میں لگوائیں۔ کیونکہ ویکسین ہی وبا سےلڑنےکا مؤثر اور تیز ترین حل ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button