متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ڈرائیوروں ، ملازمین اور ان کے خاندان کیلئے کورونا ویکسین کی خصوصی مہم شروع

 

خلیج اردو
09 فروری 2021
دبئی : دبئی آر ٹی اے یعنی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اپنے ڈرائیوروں اور دیگر ملازمین اور ان کے خاندان کیلئے ویکسین مہم کا آغاز کیا ہے۔ یہ ویکسین ان ملازمین کو دی جائے گی جنہوں نے کورونا ویکسین لینے کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس پروگرام کے تحت 30 ہزار افراد کو ویکسین دیئے جانے کا پروگرام ہے۔

اس مہم کیلئے گھروں میں ویکسین دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور گروں کے اندر ویکسینشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ اس کیلئے دبئی ہیلتھ اتھارٹی یا آر ٹی اے کا تعاون حاصل ہے۔

آر ٹی اے میں سیفٹی ، رسک ریگولیشن اور پلاننگ کے ڈائریکٹر ندا جاسم کا کہنا ہے کہ آر ٹی اے نے اپنے ملازمین کیلئے گھروں میں ویکسینشن سنٹرز قائم کیے ہیں۔ اس حوالے سے خوہش مند ملازمین کی فہرستیں بنا کر شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ ہماری قومی ویکسی نیشن پروگرام کیلئے حکمت عملی ہے۔

آر ٹی اے کے 30 ویکسیشن سنٹرز ہیں جس میں ایک گھنٹے میں 150 ملازمین کو ویکسین دینے کی صلاحیت ہے جو ایک دن میں 1200 سے 1500 ملازمین بنتے ہیں۔ آرٹ اے حکام کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے ذرئعے ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانا مقصود ہے۔ اس حوالے سے ویکسینیشن کے عمل کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button