متحدہ عرب امارات

دبئی: کسان نے ایک مکان سے زیورات چوری کرلیے-

دبئی کے ایک کسان کے خلاف گھر میں گھسنے اور 25 ہزار درہم مالیت کے سونے کے زیورات چوری کرنے کا الزام عائد ہونے کے بعد اس پر مقدمہ درج کرلیا گیا-

مکان کے 33 سالہ مالک نے گواہی دی کہ 29 سالہ پاکستانی کسان باغ کی دیکھ بھال کرتا تھا اور اسے مکان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔

اپریل 2020 میں ، اماراتی شخص دو دن کے لئے گھر سے باہر گیا تھا اسے چوری ہونے کا پتہ بھی نہیں چلا تھا دبئی پولیس نے چور کو گرفتار کرنے اور زیورات برآمد کرنے کے بارے میں مکان مالک کو بتایا تھا-

“میں نے پولیس کے فون کے بعد زیورات کی جانچ کی اور دیکھا کہ وہ غائب تھے –

اپرمدعا علیہ اپنے 21 سالہ ساتھی کے ساتھ الا ستوا کے علاقے میں سونے کی دکان پر سونا فروخت کرنے گیا تو اس دکان کے مالک کو کچھ غلط لگا-

انہوں نے کہا کہ وہ سونے کا کڑا بیچنا چاہتے تھے اور دعویٰ کررہے تھے کہ ان کے کفیل نے اپنی تنخواہ کے بجائے اسے دیا ہے۔ اس کا دوست دکان کے باہر اس کا انتظار کر رہا تھا۔ مجھے اس پر شک ہوا کیونکہ اس نے مجھ سے کڑے کی اصل قیمت کے بارے میں نہیں پوچھا اور قیمت پر بات چیت نہیں کی ، ”ایک 33 سالہ ہندوستانی گواہ نے ریکارڈ میں کہا۔

اس نے مدعی کا شناختی کارڈ لینے کے بعد دبئی پولیس کو فون کیا چور سونے کے زیورات چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

دبئی پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

مدعا علیہ نے چوری کا اعتراف کرلیا-

دبئی پبلک پراسیکیوشن نے مدعا علیہ پر چوری کا الزام عائد کیا ہے اور اس کے ساتھی پر چوری کی اشیاء رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔

Source : Gulf News
19 June 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button