متحدہ عرب امارات

دبئی میں 2 لاکھ 32 ہزار درہم کا فراڈ پکڑا گیا مجرم ملک بدر کرنے کا حکم

(خلیج اردو ) دبئی میں 2 لاکھ 32 ہزار درہم فراڈ سے پردہ اٹھا لیا گیا ہے اور دبئی پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے دو افراد نے خود کو بینک اہلکار ثابت کر کے ترکی نژاد شخص سے فراڈ کیا ۔

ترکی نژاد شخص پر کیسز تھے جنکو استعمال کرتے ہوئے دو افراد نے اس سے رابطہ کیا کہ وہ وکیل کے دفتر سے رابطہ کررہے ہیں اور انکے اوپر لگائے کیسز حل کردیئے گئے ہیں ۔ ترکی نژاد شخص سے سکائیپ اور ای میل کر ذریعے رابطہ کیا گیا کہ آپ کے اوپر لگائے کیسز ختم کردیئے گئے ہیں اور اپکی مطلوبہ رقم بینک ایکاونٹ میں جمع کردی گئی ہے ۔

جب وہ شخص دبئی آیا تو بینک سے معلوم ہوا کہ یہ ای میل بینک کی جانب سے نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی رقم جمع ہوئی ہے ۔ مطلوبہ شخص نے اپنے وکیل سے رابطہ کیا اور جب وہاں دفتر چلا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ سب فراڈ تھا اور اسکے کیسز حل نہیں ہوئے ۔

فراڈ کرنے والوں نے ترکی نژاد شخص سے 60 ہزار درہم کا مطالبہ کیا ۔
وکیل نے عدالت میں بتایا کہ ترکی نژاد شخص سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 32 ہزار کا فراڈ کیا گیا ہے ۔

تینوں مجرموں کے خلاف کاروائی شروع ہوئی تو معلوم ہوا کہ انہوں نے انہوں نے وکیل کے ای میل ہیک کردیئے ہیں اور ترکی نژاد شخص جو وکیل کا کلائینٹ تھا اسکے معلومات چوری کر لی ۔ معلومات چوری ہونے پر فراڈ کرنے والوں نے اس سے رابطہ کیا اور یہ ان لاین واردات سامنے آئی ۔

وکیل نے بتایا کہ فراڈ کرنے والے افراد نے معلومات چوری کرکے خود میرے اہلکار ظاہر کیا اور میرے کلائینٹ سے چار کیسز حل کرنے کی بات چیت کی گئی ۔ ان مجرموں نے ترکی نژاد شخص سے چار کیسز کی فیس وصول کی ۔

پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مجرموں کو ایک شاپنگ مال کے ساتھ گرفتار کیا جو آل ریگہ آل مراقبات میں واقع ہے ۔

عدالت میں تینوں مجرموں پر فرد جرم عائد کردی گئی اور وکیل سے دستاویز چوری کرنے انہیں غیر قانونی کام میں استعمال کرنے کے دفعات شامل کئے گئے ۔ جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے انکو تین سال قید اور انفرادی طور پر چار لاکھ 42 ہزار جرمانہ عائد کیا جبکہ سزا پوری ہونے پر انکو ملک بدر کردیا جائے گا ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button