متحدہ عرب امارات

خطرناک بیماری میں مبتلا بچے کی خواہش پولیس نے پوری کر دی

خلیج اردو
العین : العین میں ایک خطرناک بیماری میں مبتلا تین سالہ بچے عمر نے پولیس کی وردی پہن کر اور فورس کے لوگو والی کار چلا کر اپنی دیرینہ خواہش پوری کر لی ہے۔

29 اپریل کو ورلڈ وش ڈے کے موقع پر میک اے وش فاؤنڈیشن یو اے ای اور امارات ابوظہبی میں پولیس نے عمر کو ایک خوشگوار سرپرائز دیا۔

سب سے پہلے فاؤنڈیشن سے ایک ٹیم عمر کے گھر پہنچی۔ جس وقت اس نے یونیفارم پہنی ، عمر کا جوش و ولولہ دیدنی تھا۔ کچھ پولیس افسران اس کے ہمراہ تھے۔ افسران نے عمر کو سلوٹ کیا اور انہیں پولیس کی گاڑی میں لے گئے۔

چھوٹے عمر کو ایک الیکٹرک گاڑی دی گئی جس پر پولیس کا لوگو تھا۔

پرجوش عمر نے لان میں گاڑی چلائی اور اس دوران فاؤنڈیشن کے افسران نے نگرانی کی۔

فاؤنڈیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمیونٹی ممبران کے دلوں میں خوشی، امید اور جوش وجذبے کو فروغ دینے کے لیے ہم ابوظہبی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کی تعریف کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی کی خواہش کو پورا کرنے میں چند گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ یہ اقدام خطرناک بیماریوں میں مبتلا بچوں کے دلوں پر بہت اچھا اثر چھوڑتی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button