متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے میزائل حملوں کی شدید مزمت

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات نے منگل کے روز سعودی عرب کے خامیس مشائط کے شہری علاقے پر ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون بم حملے کی شدید مزمت کی ہے۔

وزارت برائے امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون کے ایک بیان میں متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں ان حملوں کے خطرے میں مسلسل اضافہ ملیشیا کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کو چیلنج کرنے کی  کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایسے حملوں کو بند کروانے کے لیے فیصلہ کن اقدام کرے۔ یو اے ای کی جانب سے زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حالیہ مسلسل حملے میں اضافہ ایک خطرناک اضافہ ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ملیشیا علاقائی سیکیورٹی اور استحکام کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔

مزید برآں، وزارت کی جانب سے ان حملوں پر سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور سعودی عرب کی سیکیورٹی استحکام اور شہریوں کی حفاظت کے حوالے سے اپنے موقف کو دہریا۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای کی سیکیورٹی ایک دوسرے سے الگ نہیں ہے۔ سعودی عرب پر کسی بھی قسم کا حملہ یو اے ای کی سلامتی پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button