متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے دہشتگرد اداروں اور افراد کی فہرست جاری کر دی

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے قرارداد نمبر تیرہ جو دوہزار بائیس سال کا ہے، سے متعلق فیصلہ کیا ہے کہ پانچ تنظیموں اور ایک شخص دہشتگرد ہیں اور انہوں نے دہشتگردی میں معاونت کی ہے۔

یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات کی دہشت گردی کی مالی معاونت اور اس سے وابستہ سرگرمیوں سے وابستہ نیٹ ورکس کی بیخ کنی اور ان کے انسداد کیلئے کارروائیوں کا حصہ ہے۔

تمام ریگولیٹری اتھارٹیز کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ تمام منسلک افراد یا اداروں کی نگرانی کریں اور ان کی نشاندہی کریں جن کے ساتھ کسی بھی مالی یا تجارتی تعلق کا تعلق فہرست میں ہے اور ملک میں نافذ قوانین کے مطابق ضروری اقدامات کریں۔

حکام کے مطابق فہرست میں شامل کمپنیوں اور افراد کا تعلق دہشت گرد حوثی ملیشیا کی حمایت سے ہے جو ان فنڈز کو شہری تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کرتی ہے۔

نئے شامل کیے گئے افراد اور اداروں کی فہرست درج ذیل ہے۔

شخص کا نام عبدو عبداللہ دائل احمد ہے۔

1. العالمیہ ایکسپریس کمپنی برائے زر مبادلہ اور ترسیلات زر ،2. الحدہ ایکسچینج کمپنی،3. معاذ عبداللہ دایل درآمد اور برآمد کی کمپنی ، 4. : بلک کیریئر ،5. پیریڈوٹ شپنگ اینڈ ٹریڈنگ ایل ایل سی کمپنیوں کی فہرصت پے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button