خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: ایمریٹس ڈرا کے لیے درہم 100 ملین کے عظیم الشان انعام کا اعلان کردیا گیا

خلیج اردو: نئے سال کے پہلے دن متحدہ عرب امارات میں 100 ملین درہم کے عظیم الشان انعام کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ایمریٹس ڈرا نے اپنے ہفتہ وار نشریات کے دوران اس رقم کا اعلان کیا کیونکہ اس ہفتے کے لیے 95 ملین درہم کے عظیم انعام کا اس بار پھر سے کوئی دعوی دار سامنے نہیں آیا ۔

شرکاء کو 1 جنوری 2022 کو دائیں سے بائیں تمام سات نمبروں کو ملا کر 100 ملین درہم جیتنے کا موقع ملے گا۔

ایمریٹس ڈرا کے منیجنگ پارٹنر محمد علوادھی نے کہا: "یہ انعامی رقم متحدہ عرب امارات میں بے مثال ہے اور یہ نئے سال کے عین وقت پر اعلان کیا گیا ہے۔ ہم بے تابی سے امید کر رہے ہیں کہ کوئی 2022 اپنی شروعات بہترین خبروں کے ساتھ کرے گا اور اگلے ہفتہ کو کوئی فاتح یہ عظیم الشان انعام گھر لے جائے گا۔

کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا کہ ہفتہ وار ریفل ڈرا کے سات گارنٹی یافتہ فاتحین ہر ایک فی کس 77,777 درہم گھر لے گئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button