متحدہ عرب امارات

سکول بس اسٹاپ کو نظرانداز کرنے والے ڈرائیور کو جرمانہ اور لائنسس میں بلیک پوائنٹس ڈالے جائیں گے

خلیج اردو
13 ستمبر 2021
شارجہ : شارجہ پولیس نے ڈرائیوروں کو وارننگ دی ہے کہ وہ اورٹیک کرنے اور رکھنے کے نشان کو نظرانداز نہ کریں کیونکہ یہ خطرناک ہو سکتا ہے۔ اس سے کسی کی جان جا سکتی ہے یا کوئی زخمی ہو سکتا ہے۔ ایسی خلاف ورزیوں پر 1000 درہم جرمانہ اور دس بلیک پوائنٹس دیئے جائیں گے۔

اگرچہ پچھلے دو سالوں میں ایسا کوئی حادثہ نہیں ہوا لیکن آگاہی مہم کے طور پر پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ وہ ان رولز پر عمل درآمد کریں تاکہ کوئی نقصان نہ ہو۔

اس مہم میں طلبہ کو بھی حفاظتی اقدامات سے متعلق آگاہی دی گئی ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

شارجہ پولیس فورس نے بتایا ہے کہ رواں تعلیمی سال کے آغاز پر کچھ اسکول بس کے ڈرائیور رکھنے کا نشان نظرانداز کرتے ہیں اور اسٹاپ پر نہیں رکھتے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی حفاظت ڈرائیور ، طالب علم اور والدین کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button