متحدہ عرب امارات

انسانی اسمگلنگ کے کیسز میں متاثرہ افراد یا گواہوں کی شناخت افشا کرنے پر 10 ہزار درہم جرمانہ اور قید کی سزا ہو سکتی ہے، یو اے ای پبلک پراسیکیوشن

 

خلیج اردو آن لائن:

انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے جمعے کے روز اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے انسانی اسمگلنگ کے کیسز میں ملوث متاثرہ افراد اور گواہان کے نام اور تصویریں شائع کرنے کے حوالے سے سزاؤں سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا کہ انسداد انسانی اسمگلنگ سے متعلق 2006 کے یو اے ای کے وفاقی قانون نمبر 51 کے آرٹیکل 6 تحت جو کوئی بھی کسی بھی طریقہ کار کو اختیار کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کے کیسز میں ملوث مثاثرہ افراد اور گواہان کے نام یا تصویریں شائع کرتا ہےتو اسے قید کی سزا یاد کم از کم 10 ہزار درہم جرمانےکی سزا دی جائے گی۔ یا دونوں سزائیں ایک ساتھ دی جائیں گیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button