متحدہ عرب امارات

بھیک مانگنا جرم ہے ، خلاف وزری پر بھاری جرمانہ اور چھ مہینوں کی قید ہوگی : پولیس نے انتباہ جاری کر دیا

خلیج اردو
دبئی : جو بھی شخص منظم انداز میں دو یا اس سے زیادہ افراد پر مشتمل افراد کا گینگ چلا کر اس سے بھیک منگواتا ہوا تو اسے کم از کم چھ مہینے جیل اور ایک لاکھ درہم جرمانہ ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کی استعاثہ عامہ نے جمعرات کو منظم بھیک سے متعلق ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں آگاہی کیلئے معلومات شیئر کیں ہیں۔

جو بھی شخص ملک سے باہر سے افراد بھرتی کرکے ان سے بھیک منگوانے کا کام لے گا ، انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

2021 کے وفاقی حکم نامے کے قانون نمبر 31 کا آرٹیکل 477 تعزیرات کے نفاذ بتاتا ہے کہ جو بھی بھیک مانگنے کی منظم کارروائیوں میں ملوث ہے اسے تین ماہ تک قید اور 5,000 درہم جرمانہ یا ان میں سے ایک کی سزا ہوگی۔

پبلک پراسیکیوشن نے مزید وضاحت کی کہ اگر منظم بھیک مانگنے کے جرم کا ارتکاب کرنے والا ایک سرپرست، نگران، یا بھکاری کی پرورش یا دیکھ بھال جیسے جرم کا ارتکاب کرتا ہے تو یہ تشویش ناک صورت حال جرم کی سنگینی کو بڑھاتا ہے۔

یسوشل میڈیا پر کیا جانے والا یہ پوسٹ پبلک پراسیکیوشن کی کمیونٹی کے اراکین میں قانونی کلچر کو بڑھانے اور ملک میں تازہ ترین قانون سازیوں کے بارے میں ان کی آگاہی بڑھانے کی مسلسل کوششوں کا ایک حصہ ہے۔
Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button