متحدہ عرب امارات

بس اسٹاپ پر کار پارک کرنے کی صورت میں 2 ہزار درہم جرمانہ ہوگا، یو اے ای حکام کی وارننگ

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی حکام کی جانب سے کار سواروں کو بس اسٹاپ پر گاڑی پارک کرنے اور سواریوں کو اتارنے یا اٹھانے کے حوالے سے وارننگ جاری کی گئی ہے۔ حکام کی جانب سے کار سواروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ یہ ایک غیر قانونی فعل ہے جس کی سزا 2 ہزار درہم جرمانہ ہے۔

حکام کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ جب کوئی کار سوار بس اسٹاب کے لیے مخصوص مقام کو پارکنگ کے لیے استعمال کرتا ہے تو پیچھے سے آنے والی بس کو رکنے کے لیے جگہ نہیں ملتی اس لیے اس بس کو سڑک کے اوپر انتظار کرنا پڑتا ہے۔

اس عمل سے نہ صرف بس کے وقت کے ضیاع ہوتا ہے بلکہ ٹریفک کا بہاؤ بھی متاثر ہوتا ہے۔ خاص طور پر اگر کوئی بس اسٹینڈ ٹریفک سنگل کے پاس واقع ہو اور اس پر گاڑی روکنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوتی ہے۔

اس مسئلے کے پیش نظر ابوظہبی کے ٹرانسپورٹ سے متعلق محکمے آئی سی ٹی اور بلدیہ کی جانب سے عوام کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ بس اسٹاپوں اور عوامی ٹرانسپورٹ سے متعلق دیگر مقامات پر گاڑیاں پارک کرنے سے گریز کریں۔

مزید برآں، حکام کی جانب اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو کیمروں اور فیلڈ انسپیکٹروں کی مدد سے پکڑا جائے گا اور ان پر 2 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

لہذا اپنے سواریوں کو ڈراپ کرنے یا پک کرنے کے مخصوص مقامات کا استعمال کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button