متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں قوانین : اگر کسی سے گم ہونے والا سامان آپ کو مل جائے اور آپ پولیس کو اطلاع نہ دیں تو آپ کو کن مشکلات کا سامنا ہوگا؟

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں زندگی ایمانداری اور قانون کی پاسداری کا دوسرا نام ہے۔ شہریوں میں حکام کی جانب سے چلائے جانے والے آگاہی مہمات کی وجہ سے شعور اتنا ہے کہ اگر انہیں کہیں سے ایسی چیز یا سامان ملتا ہے جو کسی کا گم شدہ ہو تو وہ خود حکام کو واپس کرتے ہیں۔

تاہم اگر کسی رہائشی کو کوئی ایسی چیز یا سامان ملے ہے جو ان کی نہیں ہے اور اسے اپنے پاس رکھنے کی نیت سے رکھتا ہے تو اس کے خلاف ملک کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات کی استعاثہ عامہ نے لوگوں کو یاد دلایا ہے کہ انہیں 20,000 درہم سے کم جرمانہ یا 2021 کے وفاقی حکم نامے کے قانون نمبر 31 کے آرٹیکل 454 کے مطابق جرم ثابت ہونے پر دو سال سے زیادہ قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

قانون کے مطابق کسی بھی گمشدہ یا لاوارث جائیداد کی تلاش کرنے والا 48 گھنٹوں کے اندر ایسی جائیدادیں یا رقم پولیس کو جمع کرانے کا پابند ہے اور ان پر ملکیت کی کارروائی نہیں کر سکتا، اس طرح کے ایکٹ کی خلاف ورزی مجرمانہ ذمہ داری سے مشروط ہے۔

پبلک پراسیکیوشن نے ایک حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں اس بات کا اعادہ کیا کہ جو کوئی بھی گمشدہ سامان پر قبضہ کرتا ہے تو اس پر جرم اور سزا کے قانون کا اطلاق ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button