متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ایمریٹائزیشن: اماراتیوں کے ملازمت کے اعدادوشمار میں ردوبدل کرنے والوں کیلئے وارننگ، جرمانہ اور دیگر سزائیں ہوں گی، حکام

خلیج اردو
دبئی: انسانی وسائل اور امارات کی وزارت نے نجی کمپنیوں کو متنبہ کیا ہے کہ اماراتیوں کی ملازمت کے ڈیٹا میں غلط بیانی کرنے اور گوسٹ ملازمینوں کے سلسلے میں ہر ملازم کے سلسلے میں 20,000 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات میں ایمریٹائزیشن قانون کی رو سے 6,000 درہم کا جرمانہ ان نجی کمپنیوں پر عائد کیا جائے گا جو سالانہ 2 فیصد کی اماراتی شرحوں کی پابندی کرنے میں ناکام رہیں ہیں۔ ان جرمانوں کا اطلاق ہر اس شہری کے بدلے کیا جائے جس کا کمپنی کی جانب سے تقرر نہیں کیا گیا ہے۔ اس فیصلے پر عمل درآمد جنوری 2023 سے ہو گا۔

وفاقی قانون کا حوالہ دے کر حکام نے تصدیق کی ہے کہ وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن کے ساتھ رجسٹرڈ تمام ادارے جن میں 50 یا اس سے زیادہ ملازمین ہیں، انہیں ہنر مند ملازمتوں میں اپنی موجودہ اماراتی شرحوں کو سالانہ 2 فیصد تک بڑھانا ہوگا جبکہ 2026 تک 10اس شرح کو فیصد کرنا ہوگا۔

مزید بتایا گیا کہ اگر کمپنی یا اسٹیبلشمنٹ اب بھی اپنی اسٹیٹس میں ترمیم نہیں کرتی ہے تو ان ماہانہ عطیات میں 1,000 درہم کے سالانہ اضافے کے ساتھ آئندہ جنوری سے جرمانہ اور عطیات جمع کیے جائیں گے۔

وزارت نے تاکید کی کہ شہری اور کمپنی کے درمیان تعلق ایک معاہدہ پر مبنی ہونا چاہیے جو مزدوری کے تعلقات کو منظم کرنے والے قانون کے مطابق تمام شرائط و ضوابط کو پورا کرے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button