متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : اگر آپ کی گاڑی کے نمبر پلیٹ واضح نہیں ہیں تو آپ کو چار سو درہم جرمانہ ہوگا

خلیج اردو
05 اکتوبر 2021
راس الخیمہ : راس الخیمہ پولیس کے ٹریفک اینڈ پیٹرول ڈیپارٹمنٹ نے ایک آگاہی مہم شاری کی ہے جس میں وہ گاڑیوں کے نمبر پلیٹ کا معائنہ اور نگرانی کریں گے۔ ان گاڑیوں کو دیکھا جائے گا جن کے نمبر پلیٹ واجح نہیں یا مٹ چکے ہیں۔

یہ اقدام راس الخیمہ پولیس کے کمانڈر این چیف میجر جنرل علی عبداللہ بن اعوان النعیمی کی ہدایت پر اٹھایا گیا ہے۔ اس حوالے سے کریک ڈاؤن ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو چار سو درہم کا جرمانہ ہوگا۔

راس الخیمہ پولیس میں محکمہ ٹریفک اور گشت کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر احمد الصمم النقبی نے بتایا کہ مذکورہ مہم نمبر پلیٹ صاف نظر آنے اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے میں ناکام رہنے والوں کے خلاف ورزی کی نگرانی کیلئے شروع کیا گیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد دھوکہ باز افراد کے ہاتھوں گاڑیوں کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔ ایسے میں جب وہ کوئی وردات کرتے ہیں تو ان کی گاڑی کا نمبر پلیٹ پڑھنے اور شناخت کرنے میں مسئلہ پیش آتا ہے۔

پولیس نے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ نمبر پلیٹ چھپانے یا ان کی معلومات افشاں نہ کرنے سے باز رہیں۔

النقبی نے ڈرائیوروں کو نمبر پلیٹ کے اوپر کوئی چیز لٹکائے رکھنے سے منع کیا ہے کیونکہ اس سے نمبر پلیٹ چھپے رہتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button