متحدہ عرب امارات

اچانک سے اپنا لین بدلنا آپ اور دوسروں کی جان لے سکتا ہے، پولیس نے جرمانوں اور دیگر سزاوں سے خبردار کر دیا

خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظہبی پولیس نے ایسی ڈرائیوں کو جرمانہ کرنے سے متعلق ایک آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے جو چوک چوراہوں پر سے گزرتے وقت مقرر شدہ یا جس میں وہ سفر کرتے ہوں اس لین سے انحراف کرتے ہیں یا لازمی لین کے قوانین پر عمل کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔

اس حوالے سے 400 درہم کا جرمانہ ان ڈرائیور حضرات پر عائد کیا جا رہا ہے جو لین کے ضوابط کی پیروی نہیں کرتے ہیں۔ جیسے کہ سگنل والے چوک چوراہے پر بائیں طرف جانے کے لیے لیفٹ ٹرن لین کے علاوہ کوئی بھی لین استعمال کرنا جرم ہے جس کی خلاف ورزی پر سزا ہوگی۔

پولیس نے ہفتے کے آخر میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جرمانے کے بارے میں ڈرائیوروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈرائیور کسی ایسے چوک پر سیدھے جانے میں ناکام رہتے ہیں جو کسی بھی لین پر بائیں ٹرن کے لیے نہیں ہے تو ان پر 400 درہم جرمانہ عائد ہوتا ہے

پولیس نے فروری میں بتایا تھا کہ لین ڈسپلن کی پابندی نہ کرنے سے سڑک پر حفاظتی مسائل پیش آتے ہیں اور اس حوالے سے روڈ سیفٹی کو نقصان پہنچتا ہے جس سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ابوظہبی پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیو کلپس جاری کیے جانے کے بعد امارات میں گزشتہ ماہ سے لین کے نظم و ضبط کی سزاؤں پر سختی سے عمل درآمد رہا ہے۔

پولیس نے جنوری میں ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ 2021 کے دوران ابوظہبی کی سڑکوں پر 16,378 موٹرسائیکل سواروں کو لین تبدیل کرتے وقت اشارے یا ٹرن سگنل استعمال نہ کرنے پر جرمانہ کیا گیا ہے۔

ابوظہبی پولیس میں ٹریفک اور پیٹرولز ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل محمد ذہی الحمیری نے وضاحت کی ہے کہ ان کی نئی مہم سڑک استعمال کرنے والوں اور کمیونٹی کو کچھ مڈرائیوروں کی جانب سے کی جانے والی عام خلاف ورزیوں اور غلط رویوں کے بارے میں آگاہی دینے پر مرکوز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مہم کا پیغام ہے کہ لین کی اچانک تبدیلی اور غلط لین سے رخ موڑنا خطرناک ہے جو کہ دوسرے سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت کے لیے خطرہ ہے۔ الحمیری نے خبردار کیا کہ بغیر وارننگ کے لین تبدیل کرنا خطرناک ہے اور ڈرائیوروں سے کہا کہ وہ احتیاط کے ساتھ ٹریفک چوک کی طرف جائیں۔

پولیس نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی ہے کہ گاڑی چلانے والوں کو صرف گاڑی کے بائیں طرف سے اوور ٹیک کرنا چاہیے،اور یہ کہ وہ کسی دوسری لین میں ضم ہونے پر اوور ٹیک کرنے والی گاڑیوں اور پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کو راستہ دیں۔

پچھلے مہینے ابوظبہی پولیس نے اعلان کیا تھا کہ نئے سمارٹ کیمرے اور ریڈار کو مختلف سڑکوں پر ایکٹیوٹ کیا گیا ہے تاکہ ان ڈرائیوں کی نشاندہی کی جا سکے جو غلط طرف سے ٹریفک لین کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور خطرات کا باعث بنتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button