متحدہ عرب امارات

اب ٹیکسی کی بکنگ ہو گئی انتہائی آسان : کم قیمت کے نئے سروسز کی مدد سے ٹیکسی بک کیجئے

خلیج اردو
شارجہ : شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے باقاعدہ مسافروں، خاندانوں، خواتین اور پرعزم لوگوں کیلئے 5 درہم کی ٹیکسی بکنگ سروس کا اعلان کیا ہے۔

ایس آر ٹی اے کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹیشن سسٹم ہر قسم کی گاڑیاں ریزرو کروانے کے خواہشمند افراد کے لیے مناسب چینل فراہم کرکے اپنے مستفید ہونے والوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔

ٹیکسی سروس کے لیے 5 درہم کی فیس لی جائے گی جبکہ سروس کو مکمل کرنے میں لگنے والا وقت گاڑی کی نوعیت پر منحصر ہے کہ گاڑی کس قسم کی ہے۔ ریگولر یا فیملی گاڑیوں میں 30 منٹ لگتے ہیں جبکہ خواتین اور پرعزم افراد کے لیے سروس میں ایک گھنٹہ لگے گا۔

کسٹمر اس حوالے سے ویب سائیٹ یا 600525252 پر کال کرکے بکنگ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت کے مختلف محکموں ، اسپتال اور ہوٹلز میں موجود خودکار پیجر ڈیوائس کی مدد سے سروس کی بکنگ کی جا سکتی ہے۔

سروس کی بکنگ کرتے وقت صارف کی طرف سے لوکیشن، رابطہ نمبر، ریزرویشن کی تاریخ اور وقت اور گاڑی کی قسم بتانا ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ صارف دوست سہولت ہے جس کی وجہ سے صارفین کا وقت اور رقم کی بچت ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button