متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافر یا بس ڈرائیور کی توہین پر جرمانہ ہوگا ، چیخنا چلانا قانونی طور پر منع ہے

خلیج اردو
ابوظبہی: ابوظہبی میں حکام نے پبلک بس استعمال کرنے والوں پر زور دیا ہے کہ وہ بس میں ہوتے ہوئے تہذیب کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں۔

انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر آئی ٹی سی نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والوں کی طرف سے کی جانے والی اکثر خلاف ورزیوں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان خلاف ورزیوں پر 100 سے 500 درہم تک کے جرمانے ہونگے۔

مسافروں کو ساتھی مسافروں کی بے عزتی کرنے یا ان کے ساتھ ناشائستہ زبان استعمال کرنے پر 500 درہم جرمانہ ہوگا اور یہی جرمانہ ڈرائیور پر چیخنے ، آوزیں لگانے یا اس کی توجہ ہٹانے پر لاگو ہوتا ہے۔
بس استعمال کرنے والوں کو اپنے ٹرانسپورٹ کارڈ دوسروں کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اس خلاف ورزی کرنے والوں کو 500 درہم جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

200 درہم کا جرمانہ
سواروں کو بورڈ پر کھانے، پینے یا چوگم چبانے کی اجازت بھی نہیں ہے۔ اس جرم کی سزا 200 درہم جرمانہ ہے۔ تمباکو نوشی بھی زمرے میں آتے ہیں۔

حکام کے مطابق مسافروں کو بس کا کرایہ ادا کیے بغیر سفر کرنے پر 200 درہم جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

درہم کا جرمانہ100
بسوں میں تیز دھار یا آتش گیر اشیاء کو لے جانے کی اجازت نہیں ہےخلاف ورزی پر 100 درہم کا جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔ مزید برآں خصوصی معاملات کے لیے ترجیحی نشستیں یا مخصوص جگہیں استعمال کرنے پر سواروں کو 100 درہم جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button