متحدہ عرب امارات

کام کے دوران اینٹوں تلے دبنے والے مزدور کیلئے 500 ہزرا درہم امداد کا حکم دے دیا گیا

خلیج اردو
02 مارچ 2021
دبئی :ایک ایشیائی مزدور جو کہ تعمیراتی شعبے سے وابستہ تھا ، کام کے دوران اینٹوں کے گرنے سے زخمی ہو گیا تھا۔ 38 سالہ مزدور کو اس کے زخمی ہونے کے عوض 500 ہزار درہم کی امداد دی گئی ہے۔

حادثے کے بعد مزدور کو مستقل معذوری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کی چلنے کی صلاحیت کم از کم 80 فیصد خراب ہوگئی ہے اور وہ وہیل چیئر تک محدود ہو گیا ہے۔ مزدور کو کمر میں 20 فیصد معذوری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

عدالتی دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ مزدور تعمیراتی مقام پر کام کر رہا تھا جب اچانک اینٹیں اس پر گر گئیں۔ اس سے ان کے دونوں پیروں اور جسم کے دیگر حصوں میں متعدد چوٹیں آئیں۔

تفتیش سے معلوم ہوا کہ کمپنی کی جانب سے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے غفلت برتی گئی تھی۔ کمپنی کام کی جگہ پر حفاظتی انتظامات کرنے میں ناکام رہی تھی ، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

اس سے قبل ابوظہبی کی ابتدائی فوجداری عدالت نے کمپنی پر 10 ہزار درہم کا جرمانہ عائد کرکے مزدور کی معزوری کے بدلے 200 ہزار درہم کا ہرجانہ ادا کرنے کا کہا۔

بعد میں مزدور نے فرم کے خلاف سول مقدمہ دائر کیا اور بطور ہرجانہ 600 ہزار درہم مانگ لیے۔ مزدور جوکہ خاندان کا واحد کفیل ہے ، کو مستقل معزوری کی وجہ سے اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button