متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ڈرائیوروں کیلئے ورننگ: ڈرائیونگ کے دوران میک اپ ٹھیک کرنا ، فون کا استعمال اور کھانا کھانے پر 800 درہم جرمانہ ہوگا

خلیج اردو
ابوظبہی: ابوظہبی پولیس نے ڈرائیوروں کو ان سرگرمیوں کے خلاف متنبہ کیا ہے جس سے ڈرائیونگ کے دوران انہیں حادثات پیش آسکتی ہیں یا وہ کسی دوسرے کیلئے تکلیف کا باعث بن سکتے ہیں۔

ان عادات میں کھانے ، خواتین کے لئے میک اپ فکسنگ ، موبائل فون اور تصاویر یا ویڈیوز لینا شامل ہیں۔

ڈرائیونگ کے دوران دیگر سرگرمیوں میں مشعول رہنے والوں کو 800 درہم جرمانہ اور ٹریفک بک میں چار بلیک ٹریفک پوائنٹس کی سزا دی جاتی ہے۔

فورس نے متنبہ کیا ہے کہ ڈرائیوروں کے ان عادات کو روکنا چاہئے جو سڑک کے دوسرے صارفین کی حفاظت کو متائثر کرتے ہیں۔
۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بہت سارے سڑک حادثات غفلت اور توجہ نہ دینے کی وجہ سے ہوتے تھے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ڈرائیور موبائل فون پر بولنے ، سوشل میڈیا سائٹوں کو براؤز کرنے یا ڈرائیونگ کے دوران ویڈیوز بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

پولیس نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ 2022 کے پہلے چھ ماہ میں دوران ڈرائوینگ ابوظہبی سڑکوں پر 105،300 گاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

وہ ڈرائیور جو ڈرائیونگ کے دوران اپنے فون استعمال کرتے ہیں وہ مشغول ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے اچانک سڑکوں میں تبدیلی آتی ہے اور وہ سگلز پر کم سے کم حد رفتار برقرار نہ رکھتے ہوئے ریڈ لائٹس کراس کرتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button