متحدہ عرب امارات

سردی سے پہلے اپنے بچوں کو انفلوئنزا کی ویکسین ضرور لگوائیں ، متحدہ عرب امارات کے ڈاکٹروں کا مشورہ

خلیج اردو
24 سمتبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں ڈاکٹر والدین سے کہہ رہے ہیں کہ وہ سردیوں سے پہلے اپنے بچوں کو کرونا ویکسین ضرور لگوائیں۔

ماہرین طب کو اگست اور فروری کے درمیان میں بڑی سطح پر انفیکشن کی امید ہے جس موسم کو بڑی سطح پر زکام کا موسم کہا جاتا ہے۔

ایسے میں جب اکتوبر سے سکول مکمل طور پر کھل جائیں گے ، والدین کو سب سے بڑی فکر ان کے بچوں کی صحت کی ہے۔ اس لیے انہیں چاہیئے کہ اپنے بچوں کی ویکسین کروائیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ فلو ویکسین کسی بھی طرح کا لمبے عرصے کیلئے ردعمل نہیں پیدا کرتا لیکن ہلکا بخار یا انجکشن کی جگہ درد یا سرخ پن محسوس کیا جاسکتا ہے۔

کسی بھی بچے جس نے کرونا ویکسین لی ہوں ، وہ انفلوئینز کی ویکسین چھ مہینوں کے وقفے سے لگوا سکتے ہیں۔

ایسٹر کلینک ابو شگارا میں ماہر امراض اطفال ڈاکٹر گولی چندر شیکھر نے کہا ہے کہ فلو اور اس سے وابستہ پیچیدگیوں کے خطرے کو کم کرنے کا بہترین طریقہ ہر سال ویکسین لگوانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن بچوں کو انڈوں سے الرجی ہے اور جنہیں فلو کی سابقہ ​​ویکسین کا رد عمل ہوا ہے انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فلو کی ویکسین نہ لگوائیں۔

ویکسین چھ ماہ سے کم عمر کے بچوں کو بھی نہیں دی جا سکتی۔ کینیڈین اسپیشلسٹ اسپتال میں پیڈیاٹریکس اینڈ نیونٹولوجی کے شعبہ سربراہ ڈاکٹر شعیب شہزاد خان نے کہا کہ اگر مائیں حاملہ ہونے کے دوران ویکسین لیتی ہیں تو وہ اپنے بچے کو اینٹی باڈیز منتقل کر سکتی ہیں اور ان کی حفاظت کر سکتی ہیں۔

انہون نے مزید کہا کہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو فلو وائرس سے پیچیدگیوں کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ زیادہ تر لوگ متاثر ہونے کے
بعد عام طور پر کچھ دنوں یا دو ہفتوں کے اندر ٹھیک ہو جاتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button