متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے ڈاکٹروں نے دس مہینے کے بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کرا دی

خلیج اردو
16 اگست 2021
دبئی :ڈاکٹروں کی انتھک محنت کے بعد چار گھنٹوں میں کیے گئے بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کامیاب ہوگئی۔ پانچ کلو وزن کے محمد ہاضمی کے آپریشن کو خطرناک ترین آپریشنز میں رینکنگ کے لحاظ سے پندرہ میں دس ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

یہ کامیاب سرجری شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی میں کیا گیا جو ابوظبہی محکمہ صحت کے تعاون سے کیا گیا۔

راستیلی طریقہ کار ایک تکنیکی طور پر چیلنجنگ اوپن ہارٹ سرجری ہے جو کارڈیو پلمونری بائی پاس پر کی جاتی ہے۔

یہ پیدائشی دل کی بیماری کے بعض مجموعوں کیلئے کیا جاتا ہے۔ پیچیدہ طریقہ کار کے بعد بچے کو آپریٹنگ روم میں کامیابی کے ساتھ وینٹی لیٹر سے نکال دیا گیا ہے۔

ایس کی ایم سی کے قائمقام نائب چیف میڈیکل آفیسر زبیدہ مسعود علیسمائیلی کا کہنا ہے کہ ان کے بارہ رکنی میڈیکل ڈاکٹرز اور نرسز کے ٹیم ، ٹینکل اور ایڈمنسٹریٹیئو اسٹاف نے اسٹیٹ آرٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے آپریشن کامیاب ہو پایا۔

انہوں نے بتایا کہ محمد اب بہترین ہیموڈینامک نتائج کے ساتھ صحت یاب ہو رہا ہے اور پلمونری شریانوں کے اکثر منسلک ہونے کے بغیر جو رستیلی مریضوں کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔ اسے پلمونری خون کے بہاؤ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button