متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: گلیوں میں غیر قانونی طور پر اشیاء فروخت کرنے والوں سے خوراک کی اشیاء نہ خریدیں ، حکام نے خبردار کیا

خلیج اردو
دبئی : شمالی امارات کی بلدیہ حکام نے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر گلیوں میں اشیاء فروخت کرنے والوں سے سستا کھانا نہ خریدیں۔ شارجہ، عجمان اور فجیرہ کی میونسپلٹیوں نے غیر قانونی طور پر گلیوں میں کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

شارجہ بلدیہ نے کہا ہے کہ وہ رمضان کے مقدس مہینے میں ایسی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کرے گی۔

شارجہ میونسپلٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبید سعید التونائیجی نے کہا کہ اس نے ایسی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جو عام طور پر رمضان میں ہوتی ہیں۔ یہ غیر قانونی اسٹریٹ وینڈر ورکرز کی رہائش کے قریب نظر آتے ہیں جو اسنیکس خریدتے ہیں کیونکہ یہ ریستورانوں کے مقابلے میں بہت سستے ہوتے ہیں۔

حکام کے مطابق ان میں سے زیادہ تر اسنیکس بنانے کے لیے میعاد ختم ہونے والے اجزا کا استعمال کرتے ہیں جو اکثر فوڈ پوائزننگ کا باعث بنتے ہیں۔

التونیجی نے یہ بھی کہا کہ میونسپلٹی نے ضروری منصوبے بنائے ہیں اور اپنے تمام متعلقہ محکموں اور ٹیموں کو تیار کر لیا ہے تاکہ کھانے کی تیاری اور اسے صارفین کو دینے کی سہولیات کا معائنہ کیا جا سکے۔

اس حوالے سے ادارے اب کھانے پینے کی اشیاء کو اپنے احاطے کے باہر ڈسپلے کرنے کے لیے لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ انسپکٹرز نہ صرف چابڑی فروشوں کو بلکہ چھوٹے فوڈ آؤٹ لیٹس کا بھی معائنہ کریں گے جو بلدیہ سے لائسنس حاصل کیے بغیر رمضان کے دوران کام کرتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button