متحدہ عرب امارات

گاڑٰی کا انجن چلتا چھوڑ کر نماز تراویح کے لیے نا جائیں، یو اے ای پولیس کی وارننگ

 

خلیج اردو آن لائن:

پولیس نے نمازیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نماز تروایح کے لیے جاتے ہوئے مساجد کی پارکنگ میں گاڑیوں کے انجن چلتے ہوئے چھوڑ کر نہ جائیں، کیونکہ گاڑیوں کے چوری ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ نمازی نماز تراویح کے لیے مسجد میں جاتے ہوئے اپنی گاڑی کا انجن چلتا چھوڑ جانے کا رجحان رکھتے ہیں۔ پولیس نے وارننگ دی ہے کہ یہ ایک خطرناک عمل ہے۔ اس سے باز رہا جائے۔

یو اے ای پبلک پراسیکویشن کی جانب سے مارچ میں ہونے والے ایک کیس کا حوالے دیا گیا ہے کہ جس میں بتایا گیا ہے کہ ابوظہبی میں ایک شہری کی گاڑی اس وقت چوری ہوگئی جب وہ گاڑی کا انجن چلتا چھوڑ کر ایک گراسری اسٹور میں خرید داری کر رہا تھا۔

پولیس کا کہنا کہ چلتے انجن میں نہ صرف گاڑی کے چوری ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں بلکہ خاص طور پر گرمیوں میں گاڑیوں کو آگ لگنے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ لہذا پولیس نے نمازیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کر یں اور نماز تراویح کے وقت مساجد کے قریب گاڑیاں بے قاعدگی سے پارک کر کے نا جائیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button