خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ایک کار ڈرائیور ہائی وے پر گاڑی کو غیر قانونی طور پر روکنے کے بعد متعدد کاروں سے ٹکرا گیا۔

خلیج اردو: ابوظہبی پولیس نے ایک گاڑی کے خوفناک حادثے کی ویڈیو ٹویٹر پر جاری کی ہے جب ایک ڈرائیور سڑک کے بیچ میں ایکدم رک جاتا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ گاڑی غیر قانونی طور پر سست رفتار چل رہی ہوتی ہے اور سڑک کے درمیان رک جاتی ہے۔ ڈرائیور جیسے ہی گاڑی کا دروازہ کھولتا ہے تو ایک بڑی سفید وین گاڑی سے ٹکرا جاتی ہے۔ اس کے بعد وہ وین بے قابو ہوکر آنے والی دوسری کار سے ٹکرا جاتی ہے۔

ابوظہبی پولیس ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک اینڈ پیٹرولز نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا کہ وہ کسی بھی وجہ سے سڑک کے بیچ میں نہ رکیں ۔

دوسروں کی حفاظت کے لیے، گاڑی چلانے والوں سے کہا گیا ہے کہ اگر انکی گاڑی خراب ہوگئی ہے تو وہ اسے کسی محفوظ جگہ پر منتقل کردیں۔ اس صورت میں، ڈرائیور کو مدد حاصل کرنے کے لیے فورس کے کنٹرول سینٹر سے رابطہ کرنا چاہیے۔

ٹریفک قانون کے مطابق اگر کوئی شخص گاڑی چلاتے ہوئے فون استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا یا سڑک پر مشغول نظر آیا تو اس کے خلاف چار بلیک پوائنٹس درج اور 800 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ڈرائیوروں کو یہ بھی تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنے فون کا استعمال، دوسرے مسافروں سے بات کرنے، تصویریں کھینچنے یا اپنا میک اپ ٹھیک کرنے سمیت کسی بھی اسطرح کے غیر ذمہ دارانہ عمل نہ کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button