متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: بزرگ شہری کو کچلنے کے بعد فرار ہونے والے ڈرائیور کو ایک گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

عجمان پولیس نے ایک بزرگ شخص پر گاڑی چڑھانے کے بعد فرار ہوجانے والے عرب ڈرائیور کو ایک گھںٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق انہیں کورنیچ اسٹریٹ پر حادثے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 60 سالہ عرب شخص سڑک پار کر رہا تھا جب کہ کار سوار نے اس کچل دیا۔ حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد پولیس پیٹرول اور ایک ایمبولینس جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو شیخ خلیفہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تاہم، پولیس کی جانب سے ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی ہے وہ حادثے کے بعد جائے حادثہ سے فرار نہ ہوں اور پیدل چلنے والوں کو سڑک زیبرا کراسنگ سے پار کرنی چاہیے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button