متحدہ عرب امارات

دبئی ائیرشو: پاکستانی کمپنی نے 144 ملین درہم کا دفاعی کنٹریکٹ حاصل کر لیا

خلیج اردو 18نومبر 2021

دبئی: متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے بدھ کے روز دبئی ائیر شو میں ایک عشاریہ چوہتر بلین درہم کے سات نئے دفاعی کنٹریکٹ سائن کر لئے جس کے بعد دبئی ائیر شو کے چار روز کے دوران متحدہ عرب امارات کی جانب سے دفاعی معاہدوں کی مالیت ساڑھے بائیس بلین درہم ہوگئی۔

 

معاہدوں کے حوالےسے بتاتے ہوئے وزارت دفاع کی ترجمان لیفٹننٹ کرنل سارہ الحاجری نے بتایا کہ پاکستان کی گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سولوشنز کمپنی کے ساتھ گولہ بارود کی فراہمی کی کیلئے ایک سو تینتالیس  ملین درہم سے زائد کا معاہدہ کیا گیا ہے۔اماراتی انٹرنیشنل ٹیکنیکل سسٹمز ٹریڈنگ کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی فضائیہ اور فضائی دفاع کیلئے مخلتف جدید آلات کے حصول کیلئے چھ سو ستتر ملین درہم سے زائد کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ابوظہبی ائیرپورٹ کمپنی کےساتھ متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کیلئے تین سالہ گراونڈ ہینڈلنگ اور لاجسٹک سپورٹ کے ایک سو آٹھ ملین درہم کے معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں۔

 

 

امریکی کمپنی ایلائنٹ ٹیک سسٹم آپریشنز متحدہ عرب امارات کی فضائیہ اور فضائی دفاع کے لئے گولہ بارود اور مختلف آلات کی خریداری کے 175.8 ملین اور 367.3 ملین کے دومعاہدے حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button