متحدہ عرب امارات

دبئی: دو وئیرہاوسز میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

خلیج اردو 4 دسمبر 2021

دبئی:راس الخور کے صنعتی علاقے میں دو ویئرہاؤسز میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔تاہم دبئی سول ڈیفنس کی ٹیموں نے ایک گھنٹے کے اندر آگ پر قابو پالیا۔آگ کے باعث علاقے میں دھواں پھیل گیا۔خوش قسمتی سے واقعے میں کسی کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

 

سول ڈیفنس کے مطابق آپریشن روم کو آج سہ پہر راس الخور کے علاقے میں آگ لگنے کی اطلاع ملی جس کے بعد 5 منٹ کے اندر ہی پہلی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ٹیموں کی بروقت کاروائی سے آگ کے آس پاس والی بلڈنگز میں پھیلاؤ کو روکا گیا۔

 

امارات الیوم کے مطابق ایک گودام میں رنگ جبکہ دوسرے میں تعمیراتی سامان رکھا ہوا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button