متحدہ عرب امارات

دبئی:پولیس کے انسداد منشیات شعبے نے خاتون کی درخواست پر اسکے بیٹے کو منشیات سے چھٹکارا دلا دیا

خلیج اردو

دبئی:متحدہ عرب امارات می پولیس اور دیگر ادارے منشیات کی اسمگلنگ اور استعمال کو روکنے کیلئے کوشاں ہیں۔ اس سلسلے میں آگاہی مہم کے ساتھ منشیات فروشوں اور اسمگلرز کیخلاف کریک ڈاون بھی جاری ہے۔

دبئی پولیس نے ایک نوجوان کو اسکی ماں کی درخواست پر منشیات کے استعمال سے چھٹکارا دلا دیا۔تفصیلات کے مطابق نوجوان کو اس کے دوستوں نے منشیات کے استعمال کا عادی بنایا۔منشیات کے نوجوان کی زندگی اور تعلیم پر منفی اثرات سے پریشان اس کی والدہ نے دبئی پولیس کے انسداد منشیات کے شعبے سے وابستہ ہیمایا انٹرنیشنل سنٹر سے رابطہ کیا۔
متحدہ عرب امارات کے نئے انسداد منشیات کے قانون کے تحت نوجوان کا علاج شروع کیا گیا۔

نئے قانون کے مطابق اگر کوئی اپنے آپکو ٹھیک کرنے کا عہد کرے اور منشیات پولیس کے حوالے کرے تو اسکا حکومت اسکا علاج کرے گی۔نئے قانون کے مطابق عدالت منشیات کے استعمال کے کیس میں گرفتار کسی بھی ملزم کا جیل کے بجائے بحالی مرکز بھیج سکتی ہے۔حکومت ملک بھر میں خصوصی بحالی مراکز قائم کر رہی ہے جن میں منشیات استعمال کے جرم میں گرفتار افراد وقت گزاریں گے۔

پولیس کے مطابق بحالی مرکز میں نوجوان کو منشیات کے استعمال کے جسمانی اور سماجی نقصانات کے بارے خصوصی لیکچرز دئیے گئے جبکہ ماہرین کی مشاورت سے ایک خصوصی پلان کے ذریعے اسکا علاج بھی کیا گیا۔مذکورہ نوجوان نے بحالی مرکز میں علاج کرنے والے ماہرین کے ساتھ کافی تعاون کیا اور دوبارہ کبھی منشیات استعمال نہ کرنے کا بھی عہد کیا۔

پولیس نے اس پورے عمل میں نوجوان کی والدہ کے کردار کو بھی سراہا۔ہیمایا انٹرنیشنل سینٹر کے منیجر کرنل عبداللہ الخیات نے کہا کہ عمومی طور پر ایسے حالات میں والدین بدنامی کے ڈر سے اپنے بچوں کی ان حرکات کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم مذکورہ خاتون نے خود ہم سے رابطہ کر کے اپنے بچے کو اس بری عادت سے نکالنے کی درخواست کی۔

کرنل عبداللہ نے والدین سے اپنے بچوں پر نظر رکھنے اور منشیات کے استعمال کی عادت میں مبتلا ہونے کی صورت میں حکام سے رابطہ کرنے کی اپیل کی۔

SOURCE:KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button