متحدہ عرب امارات

دبئی میں ملنے والی پانچ ہزار درہم کی رقم واپس لوٹانے والے غیر ملکی شہری کو پولیس نے اعزاز سے نوازا

خلیج اردو

دبئی:القصیٰ پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایشیائی باشندے نے ملنے والی پانچ ہزار درہم کی رقم پولیس کے حوالے کر دی۔دبئی پولیس نے مذکورہ شخص کی ایمانداری کا اعتراف کرتے ہوئے اعزاز سے نوازا۔القصیٰ پولیس اسٹیشن کے سربراہ بریگیڈئیر عبدالحلیم محمد نے عبدالصبور چوہدری نامی شخص کی ایمانداری کی تعریف اور اُسے اعزاز سے نوازا۔

 

بریگیڈئیر عبدالحلیم نے معاشرے میں امن و استحکام قائم رکھنے کیلئے پولیس اور شہریوں کے مابین تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ عبدالصبور چوہدری کو اعزاز سے نوازنے کا مقصد پولیس سماجی ذمہ داری کے تصور کو مضبوط کرنا ہے۔

 

عبدالصبور چوہدری نے انعام دینے پر دبئی پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ یہ انکے لئے فخر کی بات ہے کہ دبئی پولیس نے انہیں اس اعزاز سے نوازا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button