متحدہ عرب امارات

دبئی میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 5 مختلف ٹریفک حادثات میں 6 افراد زخمی، دبئی پولیس

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس کے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے قائم مقام ڈائریکٹر کی جانب سے بتایا گیا کہ دبئی میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 5 ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے قائم مقام ڈائریکٹر کرنل جمعہ سالم بن سویدن کا کہنا تھا کہ بیشتر حادثات ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے پیش آئے جسیا کہ سامنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار نہ رکھنا، لاپرواہی سے سڑک پار کرنا اور تیز رفتاری۔

کرنل سالم نے بتایا کہ "تیزر رفتاری کی وجہ سے 5 گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے تین لوگ معمولی زخمی ہوئے”۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال لیجایا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلا حادثہ منگل کے روز "ال یلیس روڈ پر شیخ زید کی طرف پیش آیا”َ۔ جبکہ دوسرا حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص لاپرواہی سے سڑک پار کر رہا تھا اور ایک منی بس نے اسے کچل دیا۔

تیسرا حادثہ الخیل روڈ پر پیش آیا جب ایک موٹر سائیکل سوار سامنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ نہ رکھنے کی وجہ سے گاڑی سے جا ٹکرایا۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوا۔ جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کرنل سالم نے بتایا  کہ چوتھا ٹریفک حادثہ بدھ کے روز مرینا مال کے داخلی دروازے پر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک ڈرائیور ٹرک کو مال کی پارکنگ میں داخل کرنے کے لیے پیچھے کی جانب موڑ رہا تھا۔ اسی دوران ٹرک پیچھے سے گزرنے والی موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا۔

کرنل  سالم نے بتایا کہ پانچواں حادثہ بزنس بے پل پر دو بسوں کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا۔ اس حادثے میں ایک بس کا ڈرائیور زخمی ہوا جبکہ دوسری بس بری طرح تباہ ہوگئی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button