متحدہ عرب امارات

دبئی: ٹریڈمل حادثے میں شدید زخمی ہونے والی چار سالہ بچی ہوش میں آگئی

خلیج اردو 11 دسمبر 2021

دبئی:دبئی میں گیند کا پیچھا کرتے ہوئے ٹریڈمل میں پھنسنے والی ساڑھے چار سالہ بچی کو ہوش آگیا۔بچی کو شدید زخمی حالت میں راشد ہسپتال لایا گیا تھا۔

بچی کے والد کے مطابق جمعرات کے روز بچی چلتے ہوئے ٹریڈمل کے پاس کھیل رہی تھی۔ کھیلتے کھیلتے بال ٹریڈمل کے نیچے چلی گئی جس کو نکالنے کیلئے بچی نے چلتی ٹریڈمل کے نیچے ہاتھ گھسا دیا جس سے اسکا پورا ہاتھ ٹریڈمل میں پھنس گیا۔بچی کے والد الیکس برون نے بتایا کہ وہ بچی سے 2 سے 3 میٹر کے فاصلے پر کھڑے تھے تاہم یہ سب کچھ اتنی جلدی ہوا کہ کچھ بھی سمجھ نہیں لگی۔

 

بچی کا ہاتھ نکالنے کی کوشش کے دوران الیکس برون نے محسوس کیا کہ اسکی بیٹی کی سانس رک چکی ہے۔ٹریڈمل روکنے کے باوجود بھی بچی کا ہاتھ نکالنے میں مشکل ہوئی۔الیکس برون نے ان دردناک لمحات کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ "اس وقت اسکی بیٹی کے ہونٹ نیلے جبکہ رنگ بھی مائل ہوگیا تھا۔اس کو ایسا لگا جیسے اسکی بیٹی مر جائے گی۔

 


الیکس کی جانب سے بیٹی کے منہ کے ساتھ منہ جوڑ کر زور سے پھونک مارنے کے بعد بچی کی سانس بحال ہوئی۔الیکس کے مطابق بچی کی سانسیں بحال ہونے کے بعد اس نے مدد کے لئے چیخنا چلانا شروع کیا اور اسی دوران وہ بچی کا ہاتھ ٹریڈمل سے نکالنے کی کوشش بھی کرتا رہا۔پندرہ منٹ کے بعد ایلکس بورن کے ایک دوست مدد کے لیے وہاں پہنچے جنہوں نے فوری طور پر سیکیورٹی گارڈز کو اطلاع دی۔یلکس نے اپنے دوست اور سیکورٹی گارڈزکی مدد سے ٹریڈمل کو اٹھایا اور اس کا میٹ کاٹ کر بچی کا ہاتھ نکالا۔بچی کو فوری طور پر راشد اسپتال منتقل کیا گیا۔

 


ایکس برون نے عوام سے اپنی بیٹی کی صحت یابی کے لئےدعاوں کی اپیل کی ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق بچی ہوش میں آنے کے بعد بولنے کے قابل ہو چکی ہے تاہم اسے ابھی بھی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔بچی کو مکمل صحتیاب ہونے میں کی ماہ لگ سکتے ہیں۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button