خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ڈسٹ الرٹ جاری: ریت اڑانے والی 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات میں حکام نے گاڑی چلانے والوں پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاط سے گاڑی چلائیں کیونکہ ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہوائیں دھول اڑا رہی ہیں۔

وزارت داخلہ نے گاڑی چلانے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ رفتار کی حد پر قابو رکھیں اور سامنے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں اور اپنی لین سے لگے رہیں۔

گاڑی چلانے والوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران اپنی ہیذرڈ لائٹس استعمال کرنے سے گریز کریں۔

ابوظہبی پولیس نے ٹویٹ کیا کہ گردو غبار کے طوفان کی وجہ سے مرئیت متاثر ہوگی۔ انہوں نے گاڑی چلانے والوں پر زور دیا کہ وہ گاڑی چلانے پر توجہ دیں اور موسم کی صورتحال کو فلمانے کے لیے اپنے فون کے استعمال سے گریز کریں۔

نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) نے ایک الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دھول اڑے گی، جس سے کچھ علاقوں میں حد نگاہ 2,000 میٹر سے بھی کم ہو جائے گی، یہ الرٹ آج رات 8 بجے تک جاری ہے۔

این سی ایم نے درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ آج کے لیے ابر آلود اور گرد آلود موسم کی پیش گوئی کی تھی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button