خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

یو اے ای ایمریٹس آئی ڈی: وہ ۴ چیزیں جنکا آپکو کارڈ کے لیے درخواست دینے کے بعد خیال رکھنا پڑے گا ۔

خلیج اردو: یو اے ای کے ہر عمر کے رہائشی کو اب امارات کا شناختی کارڈ حاصل کرنا لازمی ہوگا، اورریذیڈینسی کی مدت ختم ہونے پر شناختی کارڈ کی تجدید کرنی ہوگی۔

جیسا کہ اس سال کے شروع میں اعلان کیا گیا تھا، ایمریٹس آئی ڈیز اب باضابطہ طور پر رہائشیوں کے رہائشی دستاویزات کے طور پر کام کریگا، اور اس نے پاسپورٹ پر لگے ویزا اسٹیکرز کی جگہ لے لی ہے۔ رہائش کی درخواستیں – نئی یا تجدید – کو یکجا کر دیا گیا ہے۔

حال ہی میں، فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سیکیورٹی (ICP) نے شناختی کارڈز کی ایک نئی نسل کا اجراء شروع کیا ہے جو بہتر تحفظ اور جدید تکنیکی خصوصیات جیسے اعلیٰ چپ کی گنجائش اور نان ٹچ ڈیٹا فیچر کو پڑھنے سے لیس ہیں۔

چونکہ ایمریٹس آئی ڈی سب سے اہم دستاویز ہے جو کہ بہت ساری سرکاری یا نجی شعبے کی خدمات اور لین دین کے لیے درکار ہے، اس لیے رہائشیوں کو اپنا شناختی کارڈ بروقت جمع کرنا چاہیے۔

آئی سی پی نے ایک حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کا آپ کو اپنا آئی ڈی ایس جاری کرنے یا تجدید کرنے کے لیے درخواست دینے کے بعد خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

– درخواست میں مذکور شپنگ تفصیلات کی تصدیق کریں۔

– ICP کی ویب سائٹ یا ایپ پر درخواست کی حیثیت کو ٹریک کریں۔

– آپ اپنی منتخب کردہ کورئیر کمپنی کے ذریعے بھی درخواست کو ٹریک کرسکتے ہیں۔

– متبادل کارڈ کے لیے دوبارہ درخواست دینے سے بچنے کے لیے آپ کو 90 دنوں کے اندر شناختی کارڈ جمع کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button