متحدہ عرب امارات

خوشخبری : اب پاسپورٹ پر رہائشی ویزہ کی ضرورت نہیں، یہ سب انتہائی آسان ہوگا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں غیر ملکیوں کو اب ضرورت نہیں کہ وہ پاسپورٹ پر رہائشی ویزہ لگائیں۔ یہ سب گیارہ اپریل کے بعد جاری ہونے والے دستاویزات پر ہوگا۔

فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ رہائشیوں کی ایمریٹس آئی ڈی کو ان کی رہائش کے طور پر شمار کیا جائے گا۔

آئی ڈی میں رہائش سے متعلق تمام متعلقہ معلومات شامل ہیں۔

ایئرلائنز کیلئے ممکن ہوگا کہ وہ پاسپورٹ پر موجود اماراتی آئی ڈی سے آپ کی معلومات کی تصدیق کر سکے۔

اس اقدام کا مقصد ملک میں لوگوں کو پیش کی جانے والی خدمات کو اپ گریڈ کرنا ہے اور یہ اس سال کے شروع میں جاری کی گئی کابینہ کی قرارداد کی روشنی میں ہے۔

ریزیڈنسی ویزا درااصل وہ اسٹیکر ہے جو تارکین وطن کے پاسپورٹ پر میڈیکل ٹیسٹ کروانے کے بعد لگایا جاتا ہے۔ یہ دو-، تین، پانچ یا دس سال کی مدت کے لیے پوتا ہے جس کا انحصار اس پر منحصر ہے کہ ایک رہائشی کے پاس کونسا ویزا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button