متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: عرب افسانے کے انٹرنیشنل انعام کیلئے ایمراتی مصنف کو نامزد کر دیا گیا

خلیج اردو

دبئی: انٹرنیشنل پرائز فار عربیک فکشن نے 2022 کے ایوارڈ کے لیے چھ ناولز کی شارٹ لسٹ کا اعلان کیا ہے جس میں جیتنے والے خوش نصیب کو پچاس ہزار ڈالر کا انعام ملے گا۔

 

شارٹ لسٹ میں مصر، کویت، لیبیا، مراکش، عمان اور پہلی بار متحدہ عرب امارات سمیت چھ ممالک کے مصنفین کی کتابیں موجود ہیں۔

 

پانچ ججز کے پینل نے 16 ناولز کی طویل فہرست میں سے شارٹ لسٹ ناول کا انتخاب کیا ہےاس میں اماراتی مصنف ریم الکمالی اپنی کتاب روز کی ڈائری کے لیے شامل ہیں۔

 

 یہ پہلا موقع ہے جب کسی اماراتی ناول نگار نے ایوارڈ کی شارٹ لسٹ میں جگہ بنائی ہے۔  فہرست میں شامل دیگر ناولوں میں طارق امام کے قاہرہ ماکیٹ، بشریٰ خلفان کے دلشاد، محسن لوکیلی کا دی پریزنر آف پرتگال، خالد نصراللہ کے دی وائٹ لائن آف نائٹ اور محمد الناس کے ٹیبل آف انکل میلاد شامل ہیں۔

 

شارٹ لسٹ کیے گئے مصنفین کی عمریں 34 اور 52 کے درمیان ہیں اور وہ چھ ممالک کی نمائندگی کرتے ہیں۔

شارٹ لسٹ کی نقاب کشائی اس سال کی چیئر آف ججز شکری مابخوت نے انعام کے منتظم فلور مونٹانوارو کے ساتھ کی تھی۔ اس کے بعد ٹرسٹیز کے چیئر مین یاسر سلیمان نے لائیو پریس کانفرنس میں ان کا ساتھ دیا۔

اجتماعی طور پر مصنفین نے اپنی کتابوں میں کئی اہم مسائل کو حل کیا ہے، جن میں شناخت، تعلیم تک رسائی، غربت، صنفی کردار، خوف، انتقام، اور اظہار رائے کی آزادی شامل ہیں۔

 

2022 کی فہرست میں شامل تمام مصنفین کو پہلی بار انعام کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

 

Source: Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button