متحدہ عرب امارات

اسرائیل کیلئے متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد الخواجہ نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو سے ملاقات

خلیج اردو
03 مارچ 2021
دبئی : اسرائیل کیلئے متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد الخواجہ نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو سے ملاقات کی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کرونا وائرس کے انسداد کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

جب سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے ہیں ، الخواجہ اسرائیل کیلئے یو اے ای کا پہلا سفیر ہے ۔ نتن یاہو نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی آمد پر ان کا والہانہ استقبال کیا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں سفیر الخواجہ نے بتایا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو سے خوشگوار ملاقات کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات اور دوطرفہ تعاون بڑھانے اور کرونا وائرس کے انسداد کیلئے ملکر کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اماراتی سفیر نے اسرائیل کے وزیر اوپہر اکونس سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یک مارچ کو الخواجہ نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی حیثیت سے اسرائیل کے صدر کو سفارتی سند پیش کی تھی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button