متحدہ عرب امارات

اتحاد ایئر ویز 8 اگست سے لندن کے لیے پروازوں کا دوبارہ آغاز کرے گی

 

خلیج اردو آن لائن:

چونکہ متحدہ عرب امارات کو یو کے نے ریڈ لسٹ سے نکال کر امبر لسٹ میں شامل کر لیا ہے لہذا اتحاد ایئر ویز 8 اگست سے لندن اور مانچسٹر کے لیے دوبارہ پروازوں کا آغاز کرے گی۔

ایسے مسافر جنہوں نے یوکے، امریکہ اور یا یورپ سے مکمل طور پر کورونا ویکسین لگوا لی ہے وہ بغیر قرنطینہ کے سفر کر پائیں گے۔ تاہم، انہیں پہنچنے کے دو دن بعد کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

جبکہ ایسے مسافر جنہوں نے درج بالا ممالک کے علاوہ کہیں اور سے یا یو اے ای سے ویکسین لگوائی ہے یا ایسے افراد جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی انہیں روانگی سے پہلے 72 گھنٹوں کے دوران کورونا کا منفی پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ مزید برآں، ایسے مسافروں کو 10 دنوں کے لیے قرنطینہ ہونا ہوگا اور پہنچنے کے دوسرے دن اور آٹھویں دن کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

اتحاد لندن کے لیے روزانہ تین پروازیں جبکہ مانچسٹر کے لیے روزانہ ایک پرواز چلائے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button