متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: تقریبات میں صرف مکمل طور پر ویکسین لگوا لینے والے افراد ہی شرکت کر سکیں گے

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی راس الخیمہ امارات میں کورونا کی پابندی میں نرمی کے ساتھ ساتھ تقریبات میں شرکت کے لیے ویکسین لگوانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

راس الخیمہ کے حکومتی میڈیا آفس کے مطابق امارات میں سماجی، ثقافتی اور فنون لطیفہ سے متعلق تقریبات میں صرف وہ افراد شرکت کر سکیں گے جنہوں نے گزشتہ 6 ماہ کے اندر کورونا ویکسین مکمل طور پر لگوا لی ہے۔

جبکہ متعدی بیماریوں مبتلا اور بزرگ افراد نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک گزشتہ تین ماہ کے اندر لگوائی ہو۔ مزید برآں، ویکسینیشن اسٹیٹس کی الہسن ایپ پر تصدیق لازمی ہے۔

اس کے علاوہ ایسی تقریبات میں شرکت کے خواہاں افراد کے پاس کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ہونا ضروری ہے۔ اور یہ ٹیسٹ تقریب میں شرکت سے قبل پہلے 48 گھنٹوں کے دوران کروایا گیا ہو۔

مزید برآں، امارات میں تقریبات میں شرک کرنے والے مہمانوں کی گنجائش میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے:

  • شادی ہالوں کی گنجائش 60 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 300 مہمانوں کی شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔
  • ہوٹل مکمل گنجائش کے ساتھ کام کر سکتے ہیں، تاہم انہیں سماجی فاصلہ اور ماسک پہننے جیسے ایس او پیز پر عمل در آمد یقینی بنانا ہوگا۔
  • ریستورانوں اور شاپنگ مالز کی گنجائش 80 فیصد کر دی گئی ہے
  • ہوٹل میں ایک ٹیبل پر 10 افراد کو بیٹھنے کی اجازت ہو گی۔
  • تفریحی مراکز، سینماہال، میوزیم اور نمائش میں افراد کے بیٹھنے کی گنجائش 80 فیصد کر دی گئی ہے۔
  • عبادت گاہوں میں 2 میٹر کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا
  • پبلک ٹرانسپورٹ کی گنجائش 75 فیصد کر دی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button