متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: تارک وطن نے نایاب نمبر پلیٹ کے لیے لگژری گاڑی خرید لی

 

خلیج اردو آن لائن:

عام طور پر لوگ اپنی آرم دہ اور مہنگی گاڑیوں کے لیے نایاب نمبر پلیٹیں خریدتے ہیں لیکن اس چینی باشندے نے اپنی نایاب نمبر پلیٹ (ایکس ون) کے لیے  لگژری رولس رائس گاڑی خرید لی۔

متحدہ عرب امارات کے رہائشی ژیان جون سو کا کہنا ہے کہ”یہ نمبر پلیٹ اتنی خوبصورت ہے کہ میں اس کے لیے اسپیشل کار خریدنے سے خود کو روک نہیں پایا”۔

ژیان جون سو نے اپنی نمبر پلیٹ کے لیے نیلے رنگ کی نئی رولس رائس خریدی ہے۔ تاہم ژیان یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے اس کی ملکیت حاصل کرنے کے لیے کتنی رقم ادا کی ہے۔

اس نمبر پلیٹ کو فروخت کرنے کے لیے راس الخیمہ پولیس کی جنرل ریسورس اتھارٹی نے ای نوک وہیکل ٹیسٹنگ ویلیج میں ایک چھوٹی سے تقریب منعقد کی تھی جس میں کچھ مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

ژیان خود ایک کار ڈیلر ہیں انکا کہنا ہے کہ وہ اس نمبر پلیٹ کے شاندار ڈیزائن سے بہت متاثر ہوئے۔ اور انکے نام پہلا حرف بھی ایکس ہے۔ اور وہ راس الخیمہ سے ایکس شروع ہونے والی مزید نمبر پلیٹٰں بھی اپنی فیملی کے لیے خریدنے کا سوچ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ نایاب نمبر پلیٹوں کو پسند کرنے والے افراد ایسی نمبر پلیٹیں خریدنے کے لیے کئی ملین درہم خرچ کرتے ہیں۔ جیسا کہ ایک بھارتی بزنس مین نے ڈی 5 نمبر پلیٹ حاصل کرنے کے لیے 33 ملین درہم خرچ کیے تھے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button