متحدہ عرب امارات

وہ خوش نصیب جو قرعہ اندازی سے کچھ دیر قبل لاٹری میں داخل ہوا اور دس لاکھ درہم جیت گیا

خلیج اردو
30 ستمبر 2021
دبئی : دبئی میں مقیم ایک بھارتی جو محفوظ لاکھ پتہ لاٹری میں قرعہ اندازی سے چند گھنٹوں پہلے شامل ہوا اور راتوں رات اس کی قسمت بدل گئی۔

دبئی کے رہائشی میر نے صرف پانچ گھنٹے قبل لاٹری میں حصہ لیا اور جب قرعہ اندازی ہوئی تو جیتنے والوں خوش نصیبوں میں اس کا نام شامل تھا۔ وہ محفوظ کے پندرہویں لاکھ پتی ایوارڈ کا حقدار ٹہرایا گیا۔

ہندوستانی شہری نے سونے کا تمغہ جیتا اور ایک ملین درہم کا انعام جیتا جو کہ جیتنے والے چھ میں سے پانچ نمبروں کے میچ ہونے کے بعد 44 ویں ہفتہ وار لائیو محفوظ ڈرا کا دوسرا انعام ہے۔

34 سالہ سیلز منیجر نے لائیو قرعہ اندازی سے پانچ گھنٹے پہلے انہوں نے پانی کی ایک بوتل خرید کر قرعہ اندازی میں حصہ لینے کی ضرورت محسوس کی۔ وہ کہتا ہے کہ وہ قرعہ اندازنی کے نتائج کو نہیں دیکھ سکا کیونکہ وہ اپنے کاموں میں مصروف تھا۔

ان کا کہنا کہ میری بیوی جو قرعہ اندازی کی ایک فعال شریک بھی ہے ، نے صرف دو ہفتے قبل 1،000 درہم کا انعام جیتا تھا۔ انہوں نے بھی سوچا کہ اس قرعہ اندازی میں حصہ لے سکت لیکن میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں ایک ملین درہم کی زندگی بدلنے والی رقم جیتوں گا۔

میر کو قرعہ اندازی کے بعد اگلی صبح اپنی بڑی جیت کے بارے میں معلوم ہوا ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کاموں میں مصروف تھا جب اسے کال کرکے بتایا گیا کہ وہ اتنی بڑی رقم جیت چکا ہے۔ پہلے تو اسے لگا کہ یہ کسی نے مذاق کیا ہے لیکن جب معلوم ہوا کہ کال تو اصلی ہے۔ وہ دم بخود ہو گئے۔

نوجوان میر حیدرآباد سے دبئی بارہ ساک پہلے آئے تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکے لیکن جب اسے لیکچرار کی نوکری ملی تو انہوں نے تعلیم چھوڑ دی۔

انہوں نے اس رقم کا ایک بڑا حصہ بھارت میں تعلیم کیلئے مختص کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ دونوں میاں بیوی نے محفوظ کا شکریہ ادا کیا۔

میر نے دیگر لوگوں کو بھی قرعہ اندازی میں حصہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ حصہ لینے کیلئے www.mahzooz.ae پر جاکر ایک بوتل خریدی جا سکتی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button