متحدہ عرب امارات

ایک ہی کمرے میں رہنے والے ساتھ کو قتل کر دیا گیا، عدالت نے سزائے موت سنا دی

خلیج اردو

دبئی: متحدہ عرب امارات میں روم میٹ کو قتل کرنے پر غیر ملکی کو سزائے موت سنادی گئی۔

 

ام القوین میں مس ڈیمنیر عدالت نے ایک 35 سالہ افریقی کو سزائے موت سنا دی۔ مجرم کو 45 سالہ ہم وطن کو سینے اور دل میں چھرا گھونپ کر قتل کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی ہے۔

 

کیس کی تفصیلات کے مطابق ملزم اور متاثرہ شخص نے ام القوین کے ضلع الحمرا میں ایک کرائے کے مکان میں ایک کمرہ شیئرنگ پر لیا تھا۔ اس کمرے کو انہوں نے اپنی قومیت کے دیگر رہائشیوں کے ساتھ شیئر کیا۔

 

قتل کے عینی شاہد جو کرایہ داروں میں سے ایک تھے، نے بتایا کہ ملزم اپنی بیوی سے فون پر بات کرتے ہوئے متاثرہ شخص کو پریشان کر رہا تھا۔ اس سے ان کے درمیان زبانی تکرار ہوئی۔ متاثرہ شخص نے پہلے ملزم کے چہرے پر مارا اور اس کی ناک پر چوٹ آئی۔

 

ملزم نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ شخص کا تعاقب کرتے ہوئے اس کے کمرے میں جا کر اس پر چاقو کے دو وار کیے جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی۔

 

ملزم کو گھر کے دوسرے کرایہ داروں نے روکا اور جب اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تو اسے پولیس کے پہنچنے تک باندھے رکھا۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button